Actress Rushna Khan wife of famous anchor Shahzeb Khanzada

Actress Rushna Khan

معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ و اداکارہ رُشنا خان نے انکشاف کیا ہے. کہ وہ اداکاری سے قبل کیبن کریو کا حصہ تھیں۔

جیو کے سپر ہٹ ڈرامہ کیس نمبر 9 میں ‘کرن’ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رُشنا خان نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی. جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ائیرہوسٹس تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھیں، بعدازاں کیبن کریو میں آنےکے بعد وہ دبئی شفٹ ہوگئیں. اور پھر شادی کے بعد پاکستان آگئیں۔

رُشنا کے مطابق انہیں ٹریولنگ کا بے حد شوق ہے. اسی وجہ سے انہوں نے کیبن کریو میں آنے کا فیصلہ کیا۔

اسی حوالے سے ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے رُشنا نے بتایا کہ عام طور پر امارات ائیرلائن میں کوئی خطرناک بات نہیں ہوتی. لیکن ایک دن موسم بہت خراب تھا اور ہماری فلائٹ ترکیہ کی تھی، ہم سے پہلے جو لینڈنگ ہوئی

وہ ایمرجنسی تھی، جس کی وجہ سے ہم خوفزدہ بھی تھے۔

رُشنا نے کہا کہ اس وقت میں تھی جو گھبرا نہیں رہی تھی. جبکہ میرے سامنے بیٹھی کریو کافی خوفزدہ تھی. کیونکہ ہم اس وقت بڑی ٹربیولینس کا سامنا کر رہے تھے۔

کیس نمبر 9 کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب تک تقریباً 60 سے 70 ممالک گھوم چکی ہیں۔

Actress Rushna Khan

ینکر شاہ زیب خانزہ اور انکی اہلیہ کیسے ملے؟؟ محبت اور شادی کیسے ہوئی؟؟ اہلیہ نے بتا دیا

پاکستان کے معروف سینئر صحافی اور ٹی وی اینکر Shahzeb Khanzada اور ان کی اہلیہ کی شادی کی کہانی سادگی، دوستی اور وقت کے ساتھ پروان چڑھنے والے اعتماد کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

شہزیب خانزادہ

کی اہلیہ نے حالیہ گفتگو میں اپنی شادی کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا

کہ انہوں نے 2013 میں ٹورنٹو فلم اسکول سے فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کی. جہاں ان کی ملاقات شہزیب خانزادہ سے ہوئی۔

ان کے مطابق، شہزیب خانزادہ نہ صرف ان کے فیملی فرینڈ تھے. بلکہ تعلیمی اور تخلیقی مراحل میں بھی ان کے معاون ثابت ہوئے۔

انہوں نے بتایا:

“میں نے 2013 میں ٹورنٹو فلم اسکول میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کی. جہاں میری ملاقات شہزیب خانزادہ سے ہوئی. میں نے فلم اسکول مکمل کیا اور بعد میں ایمریٹس ایئرلائن جوائن کی۔ اس دوران مجھے ایک ڈاکیومنٹری بنانی تھی. اور اتفاق سے پاکستان میں میرے بھائی کی شادی تھی، جس کے لیے ہم پاکستان آئے۔ اسی شادی پر میں نے اپنی ڈاکیومنٹری بنائی، جس میں شہزیب نے میری مدد کی۔”

ان کے مطابق، کسی تخلیقی پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کرنے کے بعد رابطہ برقرار رہتا ہے، تاہم اس وقت نہ شادی کا کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی ڈیٹنگ کا خیال۔

اہلیہ نے مزید بتایا

کہ بعد ازاں وہ ایمریٹس ایئرلائن میں ملازمت کے سلسلے میں دبئی منتقل ہو گئیں۔ کچھ عرصے بعد شہزیب خانزادہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کی کوریج کے لیے دبئی آئے، جہاں دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی۔

“دبئی میں PSL کے دوران ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی۔ ہم میچز کے دوران ملے، اور اسی عرصے میں ہماری شادی طے پا گئی۔”

شادی کے بعد انہوں نے دبئی کی متحرک اور سفری زندگی کو خیرباد کہہ کر کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا. جسے وہ اپنی زندگی کی ایک بڑی تبدیلی قرار دیتی ہیں۔

“کراچی آنا میرے لیے ایک بڑا فیصلہ تھا۔ ایک مسلسل سفر کرنے والی زندگی سے گھریلو اور ذمہ دار زندگی کی طرف آنا ایک بڑا جمپ تھا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *